Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے میں مغوی کی بازیابی کیلئے جانے والی پولیس ٹیم اغوا، ایس ایچ او بھی شامل

ڈاکوؤں نے ایس ایچ او کے بھائی کو فون کرکے ایک کروڑ تاوان طلب کیا
شائع 08 جولائ 2023 09:32am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کندھ کوٹ میں اب محافظ بھی عدم تحفظ کا شکار ہوگئے، ڈاکوؤں نے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے ایک کروڑ تاوان طلب کرلیا۔

کندھ کوٹ میں ایک بار پھر ڈاکوؤں نے اغوا برائے تاوان کی واردات کر ڈالی اور اس بار اہلکاروں سمیت پولیس افسر کو بھی ساتھ لے گئے۔

ایس ایچ او گل محمد مھر ، اہلکار نبی داد منگی سمیت تین اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کیا۔

ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گل محمد مھر کے بھائی ڈاکٹر وہاب کو فون کرکے اغوا کی تصدیق کی جبکہ ایس ایچ او اور دو اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ایک کروڑ تاون طلب کیا۔

یاد رہے کہ جو پولیس افسر اور اہلکار اغوا کیے گئے تھے وہ اس پولیس ٹیم کا حصہ تھے جو کچے میں مغوی فرحان سومرو کی بازیابی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

خیال کیا جارہا ہے کے کچے کے ڈاکوؤں کے پاس درجنوں افراد موجود ہیں، جنھیں اغوا کیا گیا ہے جبکہ پولیس مغویوں کی بازیابی میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔

واضع رہے کہ ایک ہفتہ قبل آئی جی سندھ نے 425 نفری دیگر اضلاع سے کندھ کوٹ روانہ کی تھی مگر اس کے باوجود ظاہری طور پر ایسا لگ رہا ہے کہ ڈاکو پولیس پر بھاری ہیں۔

Sindh Police

Kidnapping for Ransom

Dacoits