Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

لنڈی کوتل: شادیوں میں موسیقی پرپابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کا جنازہ نہ پڑھانے کا اعلامیہ جاری

زخہ خیل خیبر کے عمائدین نے ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی ہے
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 01:39pm
تصویر: شنواری ویلفیئرآرگنائزیشن
تصویر: شنواری ویلفیئرآرگنائزیشن

لنڈی کوتل کے علاقے زخہ خیل خیبر کے عمائدین نے شادیوں میں موسیقی پر پابندی عائد کردی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا جنازہ تک نہ پڑھانے کا انتباہ جاری کردیا گیا۔

گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں علماء نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے شادیوں میں خواجہ سراوں اور مقامی فنکاروں کے محفلوں پر مکمل پابندی عائد کردی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کرنےوالے کا نکاح نہیں پڑھایاجائے گا نہ ہی ایسا کرنے والوں کے خاندان کے کسی بھبی فرد کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔

متفقہ فیصلے میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اجلاس میں سیاسی رہنماؤں اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

Landi Kotal

Aerial firing ban

Tribe