Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم اور آرمی چیف نے زرعی برآمدات کے لئے مرکز کا افتتاح کردیا

منصوبے میں سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کو بھی شامل کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 08 جولائ 2023 08:26am

وزیراعظم شہبازشریف نے لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا، جو پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبےکی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے۔

اسلام آباد میں لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ”لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم“ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیردفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ )

اعلامیے کے مطابق لِمز کے قیام کا مقصد فوڈ سکیورٹی اور زرعی برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرکے قومی خزانے پربوجھ کم کرنا ہے۔

‏لمز جدید زراعت کے فروغ کیلئے حکومت پاکستان، پاک فوج کا بےمثال منصوبہ ہے، جس کا قیام پاکستان میں زراعت کے شعبے میں انقلاب کا باعث بنے گا۔

یہ پاکستان کی تاریخ میں زرعی شعبےکی ترقی کا پہلا جامع حکومتی اقدام ہے، جو پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا، اور اس کے قیام سے کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی۔

پروگرام کے ذریعے ملک میں عوام کیلئے نوکریوں کے وسائل بھی پیدا ہوں گے، جب کہ منصوبے کے مقاصد میں ضائع کی ہوئی اورغیر کاشت شدہ زمین کی بحالی کرنا ہے، اور منصوبے کے تحت سیلابی پانی کو محفوظ کرنے کیلئے نئی نہریں بنائی جائیں گی۔

اس منصوبے میں سعودی عرب، چین، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کو بھی شامل کیا جائے گا۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

![](https://twitter.com/KSAembassyPK/status/1677364503808286727

PM Shehbaz Sharif

Army Chief General Asim Munir