Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی چیئرمین کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں منظور

عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 05:00pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جناح ہاؤس پر حملے سمیت 3 مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔

تھانہ سرور روڈ اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں 8 اگست تک منظور کرلیں۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

pti chairman

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS