Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پسند کی شادی کیلئے تختے پر دریا عبور کرنیوالی لڑکی ڈوب گئی، لڑکے پرقتل کا مقدمہ

پولیس نے لڑکے کو حراست میں لیتے ہوئےتفتیش کا آغاز کردیا ہے
شائع 07 جولائ 2023 01:53pm

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں پسند کی شادی کیلئے گھرسے فرار ہونے والا جوڑا دریا پار کرتے ہوئے ڈوب گیا۔ لڑکے کو بچالیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 18 سالہ لڑکی اور 20 سالہ لڑکے نے گھر سے فرار ہونے کے بعد لکڑی کے تختے پر بیٹھ کر دریا عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔

پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے دونوں ڈوب گئے ، اس دوران لڑکا تیرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکل آیا تاہم لڑکی بچ نہیں سکی جس کی لاش بعد ازاں دریا سے نکال لی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا ، لڑکی کی تدفین کردی گئی ہے۔

لڑکی کے ورثا نے لڑکے پر اغواء اور قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا جس کے بعد پولیس نے لڑکے کو حراست میں لیتے ہوئےتفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

تھانہ جتوئی میں درج کروائی جانے والی ایف آئی آر کے متن میں لڑکی کے والد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کی بیٹی جس کی عمر17 سے 18 سال ہے، موضع موچیوالا میں اپنے ماموں کے گھر گئی ہوئی تھی جہاں سے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا گیا۔

Love Marriage

drowned