Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے کی کارروائی، پی ٹی آئی رہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

عبدالباسط چوہدری افغانستان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے، ایف آئی اے
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2023 08:01pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

طورخم سرحدی گزرگاہ پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماء عبدالباسط چوہدری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنماء چوہدری عبدالباسط کو طورخم سرحدی گزگرگاہ کے راستے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد محمود کا بیٹا ہے جس کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ کے لیے سفری دستاویزات بنائے تھے جس کے ذریعے اس نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم عبدالباسط چوہدری کو ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

afghanistan

pti

FIA