Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹر سائیکل کے ٹائر میں دوپٹہ پھنسنا ٹک ٹاکر کی جان لے گیا

جاں بحق ٹک ٹاکر خاوند کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی، پولیس
شائع 07 جولائ 2023 12:10pm
علامتی تصویر برائے نوائے وقت
علامتی تصویر برائے نوائے وقت

جہلم میں موٹرسائیکل کے ٹائر میں دوپٹہ پھنسنے سے ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

موٹر سائیکل چلائیں احتیاط کے ساتھ اور خواتین کو پیچھے بٹھاتے وقت بھی بہت احتیاط کی جائے۔ یہ خیال رکھا جائے کہ کپڑے اور دوپٹہ ٹائر یا چین میں نہ پھنس جائے۔

موٹر سائیکل کی چین یا ٹائر میں دوپٹہ پھنسنا کبھی بڑے حادثے اور جان جانے کا سبب بھی بن جاتا ہے یہی کچھ ہوا جہلم میں جہاں ٹک ٹاکر خاتون مریم اپنے شوہر کے ساتھ جارہی تھی۔ موٹرسائیکل کے ٹائر میں دوپٹہ پھنسنے سے ٹک ٹاکرخاتون جاں بحق ہوگئی۔

Punjab police

safety warnings

Bike riding rules