Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کی طرف سے دریاؤں میں پانی کا درست ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر

بھارت پانی اخراج کا پیشگی ڈیٹا فراہم کرے، انڈس کمیشن ذرائع
شائع 07 جولائ 2023 11:31am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

بھارت کی طرف سے دریاؤں میں پانی کا درست ڈیٹا فراہم کرنے میں تاخیر پر پاکستانی انڈس حکام نے بھارتی انڈس حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

انڈس کمیشن ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت پانی اخراج کا پیشگی ڈیٹا فراہم کرے، بھارت ٹریٹی کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

پاکستانی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے حوالے سے ذرائع انڈس کمیشن نے کہا کہ دریائے راوی، جہلم، ستلج اور بیاس میں پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں، پیشگی ڈیٹا ملنے سے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

پاکستانی انڈس حکام نے بھارتی انڈس حکام کو لکھے گئے خط میں مزید کہا کہ بھارت نے پاکستانی حکام کو زیر تعمیر منصوبوں کے وزٹ کروانے ہیں، شیڈول کے مطابق دونوں ممالک ڈیمز اور دریاؤں کا وزٹ کریں، یہ دورے اگست اور ستمبر میں شیڈول ہیں۔

Rain

Pakistan Floods

Pakistan Commissioner for Indus Waters (PCIW)