Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے میں پولیس کا آپریشن، اہلکار سمیت 4 مغوی بازیاب

ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے
شائع 06 جولائ 2023 11:31pm

کچے میں پولیس نے مقابلے کے بعد پولیس اہلکار سمیت 4 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔

شکار پور میں کچے کے علاقے میں پولیس کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن کیا گیا، اور آپریشن کے دوران پولیس اہلکارسمیت 4 مغوی بازیاب کرالئے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مغویوں کو10روز قبل اغوا کیا گیا تھا، جن کی بازیابی کے لئے اے ایس پی کی قیادت میں آپریشن شروع کیا گیا، اس دوران اغواکاروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو تاحال جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ آپریشن میں پولیس کی بھری نفری شامل ہے، اور آپریشن کوٹ شاھو کے علاقے میں جاری ہے۔

kacha operation

US weapons in Kacha