Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ماڑی پور روڈ پر دو روز سے جاری احتجاج ختم

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2023 08:19pm

لیاری کے مکینوں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرکے ماڑی پور روڈ مسلسل دوسرے روز بھی بند کئے رکھا، تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

کراچی میں پانی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے ستائے لیاری کے مکینوں نے ماڑی پور روڈ پر مسلسل دوسرے روز بھی احتجاج کیا، مظاہرین نے دونوں ٹریک بند کر کے ٹریفک معطل کردی۔

احتجاج کے باعث شاہراہ بلاک ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، اور بندرگاہ کو جانے اور آنے والی ہیوی ٹریفک بھی پھنس گئی۔

دوسری جانب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری آنسو گیس کے شیل لے کر پہنچ گئی، تاہم علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ماڑی پور روڈ کےدونوں ٹریک پر موجود رہی۔

پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، تاہم پولیس نے دو گھنٹے کے بعد مظاہرین کو منشتر کرکےدونوں اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بحال کرادی۔ پولیس کی جانب سے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

karachi

Maripur road

Protest against loadshedding