Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی بند

ضلعی انتظامیہ نے پابندی کا مراسلہ بھی جاری کر دیا
شائع 06 جولائ 2023 06:44pm

ضلعی انتظامیہ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی لگا دی۔

لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

ڈی سی لاہور کی جانب سے جاری کردہ پابندی کا مراسلہ تمام آئل کمپنیز اور پمپ مالکان کو بھجوا دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کو پٹرول نہیں دیا جائے گا، پمپ مالکان اپنے پٹرول پمپ پر بینرز بھی آویزاں کریں۔

A motorcycle rider without a helmet

without a helmet