Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، نالہ لئی اور دیگر بڑے نالوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ

پابندی کا اطلاق 11جولائی تک ہو گا، نوٹیفکیشن جاری
شائع 06 جولائ 2023 01:34pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ نالہ لئی اور دیگر بڑے نالوں کے اطراف دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے نالوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی۔ پابندی انسانی جانوں کو بچانے کی غرض سے لگائی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نالوں کے اطراف کسی قسم کا کچرا پھینکنے پر پابندی عائد ہوگئی، نالہ لئی اور دیگر نالوں میں نہانے پر بھی پابندی عائد ہے۔

دفعہ 144 کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائےگی، پابندی کا اطلاق 11جولائی تک ہو گا۔

Rain

Pakistan Floods

Pakistan Meteorological Department