Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وارنٹس کی تعمیل کیلئے رہائش گاہ گیا، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ملے، پولیس اہلکار
شائع 06 جولائ 2023 11:25am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

فواد چوہدری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، سابق وفاقی وزیر کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کیس ملتوی کرنے درخواست کی۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیا فواد چوہدری آئے ہیں، فوادچوہدری نہ خود آئے ناں ہی استثنیٰ کی درخواست دی۔

اسلام آباد پولیس اہلکار نے کمیشن کو بتایا کہ فواد چوہدری کے وارنٹس کی تعمیل کیلئے انکی رہائش گاہ گیا، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ملے، انھوں نے کہا ان کےخلاف سیاسی مقدمات ہیں وہ ہمیں بھی نہیں ملے۔

معاون وکیل نے کمیشن کو بتایا کہ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دینے ہیں اس لئے کمیشن سے استدعا ہے کہ کیس ملتوی کردیا جائے، ہائیکورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی۔

الیکشن کمیشن نے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

Fawad Chaudhary

Contempt Election Commission Case

MAY 9 RIOTS