Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نو مئی واقعات کے مزید مقدمات میں نامزد

مقدمہ میں راجہ بشارت سمیت پندرہ افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔
شائع 06 جولائ 2023 09:07am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نو مئی کے واقعات پر مزید مقدمات میں نامزد کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار اور نیو ٹاؤن میں درج ہے، جس میں عمران خان کو بھی نامزد کردیا گیا ہے۔

مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت پندرہ افراد پہلے ہی نامزد ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دہشتگردی ایکٹ کے تحت چھ مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

ان کے خلاف تین مقدمات نو اور تین دس مئی کو درج کیے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو فیصل آباد اور راولپنڈی میں درج دو دو مقدمات میں نامزد کیا گیا، گوجرانوالا اور میانوالی میں بھی درج ایک ایک مقدمے میں بھی انہیں نامزد کیا گیا ہے۔

imran khan

FIR

chairman pti