Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکپتن سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

فرخ ممتاز مانیکا کا جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار
شائع 05 جولائ 2023 08:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکپتن سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) میاں فرخ ممتاز مانیکا نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے پاکپتن سے سابق ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا نے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

فرخ ممتاز مانیکا نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

جہانگیر ترین نے فرخ ممتاز مانیکا کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

ملاقات کے دوران اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔

Jahangir Tareen

pti mpa

pakpattan

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

Mian Farrukh Mumtaz Manika