Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پب جی پر دوستی کے بعد بھارت جانیوالی خاتون کے شوہر کا بیان آگیا

29 سالہ خاتون چار بچوں کی ماں ہے
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2023 11:48am
تصویر: سیما جکھرانی
تصویر: سیما جکھرانی
تصویر: سیما جکھرانی -  شوہرغلام حیدر
تصویر: سیما جکھرانی - شوہرغلام حیدر

صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کی رہائشی سیما جکھرانی پسند کی شادی کرنے بھارت پہنچ گئی ہیں، ان کے شوہر نے وڈیو بیان جاری کرکے تصدیق کردی ہے۔

چار بچوں کی ماں 29 سالہ سیما اپنے بچوں سمیت کراچی سے دبئی پھر دبئی سے نیپال سے بھارت پہنچ گئی۔ شوہرغلام حیدر نے سعودی سے وڈیو بیان جاری کرتے ہوئی حکومت سے اپنے بیوی بچوں کی واپسی کی اپیل کی ہے۔

شوہرکا کہنا ہے کہ میری اہلیہ اپنے چار بچوں کے ساتھ کراچی میں مقیم تھی، آن لائن گیم کے ذریعے بھارتی لڑکے سے دوستی ہوئی۔ میری بیوی کو پیارکا جھانسہ دے کر بھارت بلایا گیا ہے بھارت کے شہر راہوپور پولیس نے میری بیوی اور بچوں کو گرفتار کیا ہے وہ اب جیل میں ہیں۔

شوہرغلام حیدرجکھرانی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ میرے بچے مجھے واپس کرانے میں میری مدد کی جائے۔ دوسری جانب لڑکی سیما کا کہنا تھا کہ میرا شوہر سعودی عرب میں رہتا تھا چار سالوں سے اکیلی تھی، آن لائن گیم پر سچن سے پیار ہوا اور بھارت چلی آئی۔

سیما نے کہا کہ میں سچن سے شادی کرنا چاہتی ہوں واپس پاکستان نہیں جانا چاہتی جبکہ سیما کے آشنا سچن کا کہنا ہے کہ 2020 میں سیما پپ جی پر قریب آئی مارچ میں نیپال میں ملے تھی اور اب شادی کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی پولیس نے خاتون کو چار بچوں سمیت اور سچن کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

Jacobabad

PUBG

ٰIndia