Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں بارش کے بعد مچھلیاں سڑکوں پر، ویڈیو وائرل

موسلادھار بارشوں سے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
شائع 05 جولائ 2023 06:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

لاہور میں بارش کے بعد نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں، کلمہ چوک انڈر پاس میں مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارشوں سے 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر کی سڑکیں تالاب بن گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

شہر میں موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 30 سالہ بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، سڑکیں زیر آب، بجلی معطل، 7 افراد جاں بحق

بارش کے بعد سڑکیں اور شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر ہی ہیں، ادھر بارش کا پانی اسپتالوں، دفاتر اور گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے لکشمی شوک پر 291، نشتر ٹاؤن میں 277، قرطبہ چوک میں 270، گلشن راوی میں 268 اور جوہر ٹاؤن میں 260 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں شدید بارش کے بعد شہریوں نے کشتیاں نکال لیں

مال روڈ، کینال بینک روڈ، کوینز روڈ، موہنی روڈ، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ، اسلام پورہ اور سمن آباد سمیت کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔

لاہور کے کینال روڈ پر نہر کا پانی سڑکوں پر آگیا، نہر کے پانی کے ساتھ مچھلیاں بھی سڑکوں پر آگئیں۔

کلمہ چوک انڈر پاس میں ننھی مچھلیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں موسلادھار بارش کا دوسرا سسٹم آج رات 9 بجے آنے کا امکان ہے۔

Punjab Rains

Lahore Rains

lahore rain july 2023

fishes