Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس لاٹھی چارج

مظاہرین نے ماڑی پوڑ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2023 09:41pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لیاری میں پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے خلاف عوام نے ماڑی روڈ پر احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کردیا، جس کے بعد متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

اکیس ویں صدی میں بھی لیاری کے مکین بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، پانی، بجلی اور گیس کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ماڑی پور روڈ پر ٹریفک معطل کردی۔

احتجاج کے باعث کراچی پورٹ آنے اور جانے والی گاڑیاں پھنس گئی، پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کا بھی استعمال کیا۔

مشتعل مظاہرین نے ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے، پولیس اورمظاہرین میں آنکھ مچولی کا سلسلہ 3 گھٹے تک جاری رہا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سخت گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے، بچے گرمی سے بے حال ہیں، ہم لکڑیاں جلا کرتھک گئے ہیں، بجلی آتی نہیں بل آجاتے ہیں، لیاری والے لاوارث ہوگئے ہیں۔

بعد از پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرکے ٹریفک بحال کردیا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لیاری میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، لوڈشیڈنگ کا دارو مدار بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہے، متاثرہ علاقوں پر 10 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔

karachi

load shedding

protest

Maripur road