Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ نعیم کو ہتک عزت پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس

معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں، نوٹس
شائع 05 جولائ 2023 02:26pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما طارق مسعود آرائیں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کو ہتک عزت پر ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

طارق مسعود آرائیں کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حافظ نعیم نے مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے، میری ساکھ کو نقصان پہنچایا اور میرے ووٹرز کی دل آزاری کی گئی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کچھ روز قبل طارق مسعود آرائیں پر الزام لگایا تھا کہ وہ لینڈ گریبنگ میں موث ہیں اور آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں۔

پی پی رہنما نے نوٹس میں مطالبہ کیا کہ حافظ نعیم الزامات پر پریس کانفرنس میں معافی مانگیں،بصورت دیگر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

طارق مسعود آرائیں نے نوٹس میں کہا کہ معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کیلئے تیار ہوجائیں۔

Hafiz Naeem ur Rehman

defamation notice

Tariq Masood Arain