Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں راہ چلتی لڑکی سے سڑک پر زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار نہ ہوسکا

ملزم اپنا نیکر اتار کر برہنہ ہوا اور لڑکی کو پکڑنے کیلئے اس کے پیچھے بھاگا۔
شائع 05 جولائ 2023 01:50pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک انتہائی حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا ہے، ایک شخص نے گلی سے گزرتی لڑکی سے دن دہاڑے زیادتی کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زیادتی کی کوشش کا یہ واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 4 مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم ایک موٹر سائیکل پر آیا، موٹر سائیکل کو سائیڈ میں کھڑا کیا، اور پھر اپنا نیکر اتار کر برہنہ ہوا اور لڑکی کو پکڑنے کیلئے اس کے پیچھے بھاگا۔

تاہم، لڑکی اس کی پکڑ میں نہ آسکی اور خود کو چھڑا کر بھاگ نکلی۔

ملز نے فوراً نیکر کو اوپر کیا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

نامعلوم ملزم کو نینلی ٹی شرٹ اور چیک والے سفید رنگ کے نیکر میں دیکھا جاسکتا ہے، جس نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک لگا رکھا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا اور اس سے متعلق کسی نے رجوع نہیں کیا، لیکن سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات شروع کررہے ہیں۔

ملزم کی گرفتاری دو روز گزرنے کے باوجود تاحال عمل میں نہیں آسکی ہے۔

karachi

rape attempt