Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں نے 12 سالہ بچے کو بھی نہ بخشا

فائرنگ سے فضیل زخمی، ہمارے ساتھ لوٹ مار کا آٹھواں واقعہ ہے، والد
شائع 05 جولائ 2023 12:04pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہر قائد میں بے رحم ڈاکوؤں نے 12 سالہ بچے کو بھی نہ بخشا۔ اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چھٹی جماعت کا طالب علم فضیل زخمی ہوگیا۔

زخمی فضیل کے والد کے مطابق ان کے ساتھ لوٹ مار کا آٹھواں واقعہ ہے۔ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم ہونے کے بجائے بڑھتی ہی جارہی ہیں۔

پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن اسلام چوک کے قریب بے رحم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے چھٹی جماعت کے طالب علم 12 سالہ فضیل کو زخمی کردیا۔

زخمی فضیل کا کہنا ہے وہ عید ملنے گھر والوں کے ساتھ گئے تھے جہاں واردت ہوگئی۔

فضیل کے عزیز کا کہنا ہے وہ عید ملنے گھر آئے تھے۔ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں اتنی بڑھ گئی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔

واقعہ کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں ڈکیتی اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا لیکن تاحال کسی ملزم کو پولیس گرفتار نہیں کرسکی۔

karachi

Karachi Street Crimes