Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس گلگت بلتستان اسمبلی میں داخل، نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب سے پہلے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک بن گیا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے حکم امتناع جاری
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2023 03:31pm
A heavy contingent of police surrounded the Gilgit-Baltistan Assembly - Aaj News

پولیس کی بھاری نفری نے گلگت بلتستان اسمبلی کو گھیرلیا ہے، پولیس افسران اور سیکڑوں اہلکار اسمبلی کی عمارت میں داخل ہوگئے ہیں اور بلڈنگ کو سیل کردیا گیا ہے۔

عمارت میں موجود سابق وزراء کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ صحافیوں کو اور اسمبلی ملازمین کو عمارت سے نکال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سپریم اپیلٹ کورٹ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے حکم امتناع جاری کردیا ہے, جس کے بعد قائد ایوان کا انتخاب کا شیڈول معطل ہوگیا ہے.

گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کےلیے تحریک انصاف نے راجہ اعظم کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

انتخاب کےلیے مجموعی طور پر چار امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن میں تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان ، پیپلز پارٹی کے امجد ایڈووکیٹ ، ن لیگ کے انجنئیر انور جبکہ جے یو آئی کے رحمت خالق شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے حاجی گلبر نے انتخابات کو روکنے کی استدعا کی تھی۔

وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے لیے آج شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پولنگ آج دوپہر 3 بجے ہونی ہے۔

پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک

گلگت بلتستان میں نئے وزیر اعلیٰ کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز ہوچکا ہے، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے حاجی گلبر نے فاروڑ بلاک تشکیل دے دیا ہے، جبکہ پارٹی قیادت نے راجہ اعظم خان کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے حاجی گلبر کو پارٹی کے 7 سے 8 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جو پارٹی کے نامزد امیدوار راجہ اعظم خان کی کامیابی میں بڑی رکاوٹ بن کر سامنے آگئے ہیں۔

حاجی گلبر نے آج ہونے والے قائد ایوان کے چناؤ کو بھی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرکے انتخاب کے شیڈول کو کالعدم قرار دلوایا ہے۔

’ضمیر نہ خرید سکے تو گرفتاریاں ہوں گی‘

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب کو تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے، لوگوں کا ضمیر خریدنے پھر انہیں گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔

خالد خورشید نے کہا کہ انہیں سوچنا چاہئے اتنے حساس علاقے میں قانون کو روندنے کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کی کثریت اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی ارکان کی اکثریت اعظم خان کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ضمیر خریدنے کی کوشش کی جائے گی، ضمیر نہ خریدے جاسکے تو ارکان کو گرفتار کیا جائے گا۔

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے۔

اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اپوزیشن لیڈر امجد حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

سکریٹری اسمبلی نے تمام اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسپیکر نذیر ایڈووکیٹ کا تعلق بھی پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔

گزشتہ روزچیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیدیا تھا۔

No confidence motion against Speaker Gilgit Baltistan

Speaker GB Assembly

Nazir Ahmed Advocate