Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے راجا اعظم پی ٹی آئی امیدوار نامزد

پی ٹی آئی قیادت نے راجا اعظم کی نامزدگی کی منظوری دے دی
شائع 05 جولائ 2023 10:55am
راجا اعظم۔ فوٹو — فائل
راجا اعظم۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گلگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے راجا اعظم کو نامزد کردیا۔

پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی نااہلی پر نئی حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کے لئے راجا اعظم متفقہ طور پر پی ٹی آئی امیدوار نامزد کیا۔

پی ٹی آئی قیادت نے راجا اعظم کی وزارت اعلیٰ گلگت بلتستان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو نا اہل قرار دیا تھا۔ خالد خورشید کے خلاف کل ہی تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی، لیکن ووٹنگ سے پہلے ہی گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدالت نے انہیں نااہل قرار دے دیا تھا۔

غلام شہزاد آغا کی رٹ پٹیشن پر تین رکنی بینچ نے دلالئل سننے کے بعد نااہلی کا متفقہ فیصلہ سنایا۔

اپوزیشن کے 9 ارکان نے خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی تھی۔

جبکہ خالد خورشید کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید اور (ن) لیگ کے رانا فرمان علی نے خالد خورشید کی ڈگری کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری کردیا تھا۔

pti

CM Gilgit Baltistan

Khalid Khursheed

raja azam