Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے اداکار وسیم انصاری انتقال کرگئے

ٹینشن کی وجہ سے انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کی شکایت رہتی تھی، بیٹا
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2023 12:27am

پرویز مشرف کی طرح نظر آنے والے اور ڈمی مشرف کا کردار ادا کرنے وسیم انصاری طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔

مزاحیہ پروگرام میں سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے اداکار وسیم انصاری آج دوپہر یوٹیلٹی بل جمع کرانے گھر کے قریبی بینک گئے جہاں سے واپسی میں وہ اچانک گر پڑے اور خالق حقیقی سے جاملے ۔

وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری نے آج ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ والد صاحب بیمار نہیں تھے البتہ انہیں اپنے فیلٹ کے مقدمے کی ٹینشن تھی ۔

بیٹے نے مزید بتایا کہ ہمارے فلیٹ پر قبضہ ہوا ہم کرائے کے گھر میں آگئے، میں اکیلا کمانے والا ہوں اس بات کی پریشانی بھی انہیں رہتی تھی ۔

ان کے بیٹے نے بتایا کہ ٹینشن کی وجہ سے انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کی شکایت رہتی تھی لیکن اس سے زیادہ انہیں اپنے فلیٹ کی فکر کھائی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ چیزیں بھولنے بھی لگے تھے ۔

وسیم انصاری کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کے قریب جامع مسجد مریم میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین آرٹس فاؤنڈیشن محمد فیصل ندیم اور ساتھی فنکاروں سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

تاہم نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وسیم انصاری کو گلستان جوہر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ وسیم انصاری نجی چینل کے پروگرام ”ہم سب امید سے ہیں“ میں سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی کرتے تھے۔

Waseem Ansari