Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے اہلکاروں کے خلاف اغوا اور ڈکیتی کا مقدمہ درج

مقدمہ عدالتی حکم کے بعد دائودنامی شہری کی مدیت میں درج کیا گیا
شائع 04 جولائ 2023 11:13pm

کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے 6 اہلکاروں کے خلاف سچل تھانے میں ڈکیتی، اغوا اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کراچی کے تھانہ سچل میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ عدالتی حکم کے بعد داؤد نامی شہری کی مدیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں ڈکیتی، اغوا اور تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

داؤد نامی شہری نے عدالتی حکم کے تحت مقدمہ درج کرایا، جس کے مطابق مدعی کے بھائی کو اے وی ایل سی اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔

مقدمے کے متن میں درج ہے کہ اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے اہلکاروں نے بغیر وارنٹ میرے بھائی کو گرفتار کیا اور بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، جب کہ گھر پر چھاپے کے دوران قیمتی اشیاء بھی ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کا مؤقف ہے کہ اہلکار آن لائن ٹیکسی چھیننے کی واردات کی تحقیقات کیلئے مدعی کے گھر گئے تھے، جس نمبر سے ٹیکسی بک کرائی گئی تھی وہ مدعی کے چھوٹے بھائی کا نمبر تھا۔

اے وی ایل سی حکام نے بتایا کہ چھاپے میں مدعی کے بھائی کو تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا، جس نے بیان دیا کہ ٹیکسی بک کرنے تک اس کا موبائل فون اس کے پاس تھا، جو بعد میں چھن گیا۔ اے وی ایل سی حکام کے مطابق تفتیش کے بعد مدعی کے بھائی کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

Karachi Police

Karachi Traffic Police

Anti vehicle lifting cell