Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارات کےروز پر اسرار طور پر غائب ہونے والے دولہے کی لاش کھیت سے برآمد

دولہا کے سینے پر گولی لگی ہوئی تھی
شائع 04 جولائ 2023 05:06pm

بارات کے روز پر اسرار طور پرغائب ہونے والے دولہے کی کھیتوں سے نعش برآمد ہوگئی۔

قتل یا خود کشی، شادی والا گھر ماتم میں بدل گیا، بارات کے روز پر اسرار طور پر دولہا غائب ہوگیا، اور تلاش کرنے پر اس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو کے نواحی تھانہ سناواں کے علاقہ کھر غربی میں 23 سالہ محمد عثمان کی شادی تھی، اور بارات کے روز صبح 9 بجے دولہا عثمان گھر سے ناشتہ کرنے کے بعد غائب ہو گیا۔

اہل خانہ شادی کی تیاری میں مصروف تھے، اور عین بارات کے وقت دولہا کے غائب ہونے پر تمام باراتی پریشان ہوگئے، تاہم جب دولہے کو تلاش کیا گیا تو قریبی کھیتوں سے عثمان کی لاش پڑی ہوئی ملی۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سنانواں کی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر سنانواں منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق عثمان کے سینے میں فائر لگا ہوا تھا، جب کہ ایک پسٹل بھی لاش کے ساتھ پڑا ہوا تھا۔ سب انسپکٹر مہر زاہد کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، دولہے کو قتل کیا گیا یا اس نے خودکشی کی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Target Killing

killing in kot addu