Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جانوروں کی کھال کس طرح محفوظ بنائی جاسکتی ہے

ڈیڑھ لاکھ والے سپر بکرے کی کھال کی قیمت 100 روپے ہے، تاجر
شائع 04 جولائ 2023 03:13pm
Sacrificial animals skins often wasted during hot weather due to lack of timely preservation

گرمی میں قربانی کے جانوروں کی کھالوں کو بر وقت محفوظ نہ کئے جانے سے کھالیں ضائع ہوجاتی ہے۔ کوئٹہ کی منڈیوں میں چھوٹے جانوروں کی کھال کی قیمت محض پچاس سے سو روپے ہوگئی۔

بیرون ملک جانوروں کے چمڑے کی طلب کم ہونے سے کوئٹہ میں چمڑا سازی کی صنعت زبوں حالی کا شکار ہے۔

اس کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کھالوں کو ضائع ہونے سے بچانے اور بر وقت حفاظتی اقدام نہ ہونے سے قیمتی کھال کچرا بن جاتی ہے اور کسی استعمال میں نہیں آتی۔

کھالوں کو گلنے اور سڑنے سے بچانے کے لئے ہر روز نمک لگا کر اسے صاف کیا جاتا ہے جس کے لئے انتھک محنت درکار ہوتی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ والے سپر بکرے کی کھال کی قیمت سو روپے ہے۔ گھاٹے کا سودا ہونے کے باعث اکثر دکانیں بند ہوچکی ہیں۔

sacrificial animals

Eid ul Adha 2023

Leather industry