Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کی تاریخ تبدیل

کیس کی سماعت 6 جولائی کو نہیں ہوگی
شائع 04 جولائ 2023 11:32am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کی ضبطگی سے متعلق سماعت کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کی ضبطگی سے متعلق سماعت چھ جولائی کو ہونا تھی۔ تاہم اب اسے تبدیل کرکے آٹھ اگست مقرر کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا اور چیئرمین تحریک انصاف کے بیان حلفی کو غلط قرار دیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے ’متفقہ‘ فیصلے میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈز لینا ثابت ہوگیا ہے، کمیشن اس بات پر مطمئن ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔

الیکشن کمیشن نے 68 صفحات پر مبنی فیصلے میں قرار دیا تھا کہ پی ٹی آئی نے امریکا سے ایل ایل سی فنڈنگ لی۔ سربراہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی جمع کرایا، چیئرمین تحریک انصاف نے 2008 سے 2013 تک غلط ڈیکلیریشن دیے۔

pti

Prohibited Funding Case

Election Commission of Pakistan (ECP)