Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

چھاپے کے دوران گٹکا اور ماوا بنانے کی مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں، پولیس
شائع 04 جولائ 2023 09:57am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس کے آپریشن کے دوران گٹکا اور ماوا بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کی گئی اور مخصوص گھروں کی تلاشی بھی لی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے بڑی مقداد میں چھالیہ برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا، کارروائی کے دوران گٹکا اور ماوا بنانے کی مشینیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گٹکا اور ماوا بنانے کا سامان بھی پولیس نے تحویل میں لے لیا، سامان اس قدر زیادہ تھا کہ اسے ٹرک کی مدد سے تھانے منتقل کیا گیا۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes

Gutka