Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والی دکانیں سیل

ڈپٹی کمشنرزخلاف ورزی کرنیوالے دودھ فروشوں کیخلاف سخت کریں، کمشنرکراچی
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2023 11:08pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے جانے والے احکامات کے پیش نظر زائد قیمت پر دودھ فروخت کرنے والی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے مقرر کردہ پرائز 180 لیٹر ہی دودھ فروخت کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز ایسٹ نے علاقے میں کارروائی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال نے گلشن اور جوہر کے علاقے میں دودھ 180 روپیہ لیٹر اپنی نگرانی میں فروخت کروایا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم نے دودھ کی گراں فروشی کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے تین دکانوں کو سیل کر دیا۔

جمشید ٹاؤن میں اسسٹنٹ کمشنر نے دودھ اپنی نگرانی میں 180 روپیہ لیٹر فروخت کروایا، جبکہ گلزار ہجری اسکیم 33 میں بھی دودھ کی زائد قیمت وصول کرنے والے دو کانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

گلزار ہجری کے علاقے میں اسسٹنٹ کمشنر نے گراں فروشی کرنے والے دو کانداروں کو سخت تنبیہ کیا ساتھ ہی اوور پرائزنگ کے مرتکب دکانداروں کو قانونی کاروائی کا عندیہ دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے چار مینار اور بہادرآباد پر دودھ کی گراں فروشی کے خلاف ایکشن کے دوران خود اپنی موجودگی میں 180 روپیہ لیٹر فروخت کروایا۔

دودھ فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

کراچی میں دودھ کی قیمت میں من مانا اضافے پرانتظامیہ نے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنرکراچی نے تمام ڈپٹی کمنشرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پر180 روپے فی لیٹردودھ فروخت کرائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

کمشنراقبال میمن کا کہنا ہے کہ تمام افسران فیلڈ میں رہ کرعوام کی شکایات دورکریں اور دودھ کی قیمت چیک کریں، کارروائی کی رپورٹ بھیجیں، جہاں خلاف ورزی ہواپنی نگرانی میں سرکاری نرخ پردودھ فروخت کرائیں۔

واضح رہے کہ ڈیری مافیا نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، قیمتوں میں من مانے اضافے کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ 230 روپے لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔

Milk Price

karachi milk price