Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں ڈائریا کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ

تین روز میں صرف ایک سرکاری اسپتال میں 1700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے
شائع 03 جولائ 2023 05:38pm

شدید گرمی، بسیار خوری اور جابجا گندگی کے ڈھیروں کے باعث کراچی میں ڈائریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

کراچی میں ڈائریا کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، شدید گرمی، بسیار خوری اور جابجا گندگی کے ڈھیر بھی ڈائریا کی وجہ بن رہے ہیں، اور صرف 3 روز میں ایک سرکاری اسپتال میں 1700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی اور گندگی کے سبب بھی ڈائریا ہورہا ہے، شہری گھر کا سادہ کھانا کھائیں، پانی کا استعمال زیادہ کریں اور پانی کو ابال کر پیئں۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرمی میں جانے سے گریزکریں، اگر باامر مجبوری گرمی میں باہر نکلنا لازمی ہو تو سر پر گیلا تولیہ ضرور رکھیں۔

Diarrhea