Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتوں نے شہریوں کو 55 لاکھ سے زائد نقدی اور 50 لاکھ مالیت کے موبائل سےمحروم کردیا

جہلم میں ادویات کے ڈسٹری بیوشن سینٹر کے باہر ہونے والی ڈکیتی میں مسلح افراد ڈسٹری بیوٹر سے بیس لاکھ روپے چھین کر...
شائع 03 جولائ 2023 03:17pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

جہلم میں ادویات کے ڈسٹری بیوشن سینٹر کے باہر ہونے والی ڈکیتی میں مسلح افراد ڈسٹری بیوٹر سے بیس لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب کرک میں نجی بینک میں بھی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، چور نے لاکر کا صفایا کردیا۔

نامعلوم چور بینک کا لاکر توڑ کر 30 لاکھ 19 ہزار 788 روپے لے اڑے۔ چور نے سی سی ٹی وی کیمرےبھی توڑ دیئے۔

تھانہ کرک سٹی نے منیجر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

میلسی میں بھی موبائل مارکیٹ میں چوری کی واردات ہوئی، چور رات گئے پچاس لاکھ مالیت کے موبائل اور پانچ لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔

bank robbery