Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

استحکام پاکستان پارٹی سیاسی منظر نامے پر بڑے بریک تھرو کیلئے تیار

خیبر پختونخوا کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ دوبارہ رابطہ
شائع 03 جولائ 2023 01:06pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئی ہے، جہانگیر ترین کی وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے تیز ہوگئے ہیں، تیس سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کےمعاملات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، جہانگیر ترین اور علیم خان لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ملاقاتیں کریں گے۔

خیبر پختونخوا کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد استحکام پاکستان پارٹی سیاسی منظر نامے پر بڑے بریک تھرو کیلئے تیار ہے۔

الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن کیلئے قانونی ضابطے اور دستاویزات مکمل کرلیے گئے ہیں، جبکہ پارٹی ممبر سازی مہم کو بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Jahangir Tareen

Istehkam e Pakistan Party