Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا

نگراں کمیٹی ایک ہفتے میں 7 اضلاع کے عہدیداروں کے نام فائنل کرے گی۔
شائع 02 جولائ 2023 02:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

حلیم عادل شیخ نے کراچی ڈویژن کیلئے نگراں کمیٹی قائم کردی، جس کا نوٹی فکیشن پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری نے جاری کیا۔

نگراں کمیٹی ایک ہفتے میں 7 اضلاع کے عہدیداروں کے نام فائنل کرے گی اور ٹاؤن، یو سی اور بلاک سطح پر تنظیم کو مکمل کرے گی۔

کراچی نگراں کمیٹی میں خرم شیر زمان کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا، جبکہ ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ سیکرٹری کمیٹی ہوں گے۔

pti

Over Seeing Committee