Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر میں گوردوارہ پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس کی کارروائی، ایک گرفتار

ایف آئی آر میں نامزد چار افراد فرار۔
شائع 02 جولائ 2023 10:07am
تصویر میں سکھر کے گوردوارہ میں تعمیراتی سرگرمیاں دکھائی گئی ہیں (تصویر بزریعہ مصنف)
تصویر میں سکھر کے گوردوارہ میں تعمیراتی سرگرمیاں دکھائی گئی ہیں (تصویر بزریعہ مصنف)

عدالت نے سکھر کے ایک گوردوارے میں کیرتن رکوانے والے ملزم ظفر مغل کو دو ہفتوں کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

سکھ برادری کے ایک رکن نے ظفر مغل سمیت پانچ مشتبہ افراد کے خلاف تھانہ سیکشن بی میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے جمعہ کی رات ظفر کو گرفتار کیا۔

امرجیت جیت سنگھ نامی شخص کی جانب سے درج کرائی گئی ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) میں علی مغل، ظفر مغل، زین مغل، زبیر مغل اور واصف مغل کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف دفعہ 147 (ہنگامے کی سزا)، 149 (غیر قانونی مجمعے کا ہر رکن عام اعتراض پر مقدمہ چلانے کے جرم کا مرتکب)، 295 A (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی حرکتیں جن کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب کی توہین کرکے مذہبی جذبات یا مذہبی عقائد کو مجروح کرنا)، پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 384 (بھتہ خوری کی سزا)، 452 (زخمی، حملہ یا غلط طریقے سے روکے جانے کی تیاری کے بعد گھر میں داخل ہونا) اور 506 (مجرمانہ دھمکی کی سزا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حالانکہ پولیس اس سے قبل کسی بھی قسم کی شکایت درج کرنے سے گریز کر رہی تھی، اور اقلیتی رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے ایک مقامی شخصیت کے ”دباؤ“ کی وجہ سے چار مشتبہ افراد کو مختصر طور پر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا تھا۔

29 جون کو درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، چار سے پانچ افراد نے سکھر کے حسینی روڈ پر واقع گوردوارے میں چلنے والی ایک مذہبی تقریب (کیرتن) میں خلل ڈالا۔ کیرتن کا مطلب ہے ’خدا کی تعریف بیان کرنا‘۔ جس میں گرو گرنتھ صاحب سے کلام گایا جاتا ہے۔

شکایت کنندہ نے ملزمان پر مذہبی عبادت رکوانے اور عبادت گزاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔

امرجیت سنگھ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ملزم علی مغل گوردوارے کی تعمیر کے دوران جھوٹے مقدمے درج کرتا رہا ہے۔

پولیس صوبہ سندھ کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک میں واقع تاریخی گوردوارے میں جاری تعمیراتی سرگرمی کے گرد مرکوز ایک تنازعہ میں ملوث فریقین کے درمیان مصالحت کیلئے سرگرم ہے۔

 گوردوارے میں عبادت کے دوران سکھوں کی تصویر، عمارت میں ہندو اور سکھ دونوں ایک ساتھ پوجا پاٹ کرتے ہیں۔ (تصویر بزریعہ مصنف)
گوردوارے میں عبادت کے دوران سکھوں کی تصویر، عمارت میں ہندو اور سکھ دونوں ایک ساتھ پوجا پاٹ کرتے ہیں۔ (تصویر بزریعہ مصنف)

ایف آئی آر کے مطابق علی مغل نے سکھ برادری کو بلیک میل کرنے کے بعد مبینہ طور پر 750,000 روپے بھتہ وصول کیا۔ جبکہ اس کے ساتھی ظفر نے ایک لاکھ روپے لیے۔

حالیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکھ کمیونٹی نے دو لاکھ روپے کی اضافی رقم دینے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، جو علی مغل کی گرفتاری کے بعد فرار ہیں۔

مشتبہ افراد نے گوردوارے میں مذہبی رسومات ادا کرنے والوں پر شور کرنے اور اجازت سے زیادہ لاؤڈ اسپیکر کی آواز تیز کرنے کا الزام لگایا تھا۔

ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ ایسا زیر تعمیر کھڑکیوں کی وجہ سے ہوا جس کی وجہ سے آواز بلند محسوس ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی وجوہات بیان کرنا کمیونٹی کو ہراساں کرنے کی کوششیں تھیں، اور الزام لگایا کہ علی مغل شہر میں ”بدنام“ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظفر مغل کی گرفتاری کے بعد سے وہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کر رہا ہے جس کے 6000 سے زیادہ فالورز ہیں۔

ایک ویڈیو میں اس نے سکھر پولیس کے ایس ایس پی اور کچھ سیاستدانوں پر ووٹ حاصل کرنے کے لیے سکھ کمیونٹی کو تحفظ دینے کا الزام لگایا۔

علی مغل نے خبردار کیا کہ اگر اسے یا اس کے قید بھائی کو کچھ ہوا تو وہ سڑکوں پر آئیں گے۔

صورتحال کو حل کرنے کے لیے ہفتے کے روز اقلیتی برادری کے ارکان اور مسلم مذہبی رہنماؤں کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔

سکھر کے ایس ایس پی سنگھار ملک کی جانب سے منعقد کی گئی میٹنگ میں مفتی محمد ابراہیم، ان کے معاون مشرف قادری اور مولانا محبوب سٹھو، جبکہ بھگوان داس سمیت ہندو برادری کے دو افراد نے شرکت کی۔

مفتی ابراہیم کے معاون نے آج نیوز کو بتایا کہ لاؤڈ اسپیکر کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور سکھ کمیونٹی نے عمارت کی تعمیر تک عشاء کے بعد عبادات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 بھگران داس آج نیوز کو تفصیلات بتا رہے ہیں۔ تصویرآج نیوز
بھگران داس آج نیوز کو تفصیلات بتا رہے ہیں۔ تصویرآج نیوز

مشرف قادری نے مزید کہا کہ ایک حتمی معاہدہ کل کیا جائے گا، مفاہمت کے لیے اتوار کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

ہندو برادری نے شرائط مان لی ہیں۔

اس بارے میں مزید پوچھے جانے پر بھگوان داس نے آج نیوز کو بتایا کہ ایس ایس پی ملک نے ہمیں ہر چیز کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے شرائط کی تصدیق کی اور کہا کہ ساؤنڈ سسٹم کے سلسلے میں قانون کے مطابق لاؤڈ اسپیکر استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم قواعد پر عمل کریں گے، ہم تحریری طور پر سب کچھ دینے کو تیار ہیں‘۔

Sikh community

hindu community

Religious minorities in Pakistan

Gurdwaras

Sukkur Gurdawara