Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گرمی کے ستائے خواجہ آصف کی نہر میں نہانے کی ویڈیوز کے پیچھے کہانی

سیالکوٹ کی موترہ نہر میں ڈبکی لیگی رہنما کے لیے سالانہ رسم بن چکی ہے
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2023 10:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہےجس میں ایک پل سے سیالکوٹ کی موترہ نہر میں چھلانگ لگاتے دکھائی دیتے ہیں۔ خواجہ آصف کے اس مخصوص پل سے نہر میں چھلانگ لگانے کی یہ واحد ویڈیو نہیں۔ اسی دیگر ویڈیوز بھی شوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر دفاع گرمی دور کرنے کے لیے پل کے اسٹینڈ پر چڑھ کر نہر میں چھلانگ لگا دیتے ہیں، اور خوب مہارت سے تیراکی بھی کرتے ہیں۔

ویڈیو کے مطابق عام لوگوں کے ساتھ نہر کے ٹھنڈے ٹھار پانی میں خواجہ آصف نے غوطے لگائے، وزیر دفاع کو نہاتے دیکھ کر منچلوں نے بھی نہر میں چھلانگ لگا دی۔

وفاقی وزیر کے ساتھ لائف گاڑدز بھی نہر میں تھے۔

جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو ایسی ہی پرانی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں جن میں سے ایک جون 2016 کی ہے اور دوسری جون 2019 کی۔

تمام ویڈیوز میں خواجہ آصف نہانے کیلئے ایک ہی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ پل بھی وہی ہے اور نہر بھی وہی۔

سیالکوٹ سے آج نیوز کے خواجہ ریحان نسیم کے مطابق لیگی رہنما ہر برس جون میں موترہ نہر میں نہاتے ہیں وہ تیراکی کیلئے اپنا پسندیدہ ترین مقام قرار دیتے ہیں۔

خواجہ ریحان کے مطابق حالیہ ویڈیو دو روز قبل ریکارڈ کی گئی۔ البتہ اسی طرح کی پرانی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

اس برس بھی جون میں جب گرمی نے انہیں ستایا تو انہوں نے ایک بار پھر نہر کا رخ کیا اور جمعہ کو وہاں ڈبکی لگائی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ کچھ صحافی بھی تھے۔

یاد رہے کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں عید الاضحی کے موقع پر انتظامیہ نے ڈیموں ، نہروں اور بیراجز میں نہانے پر پابندی عائد کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کے نہر میں نہانے کیلئے پابندی کے نوٹیفکیشن میں تبدیلی بھی کی گئی۔

وضاحت: اس خبر کے پہلے ورژن میں کہا گیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو سات پرس پرانی ہے۔ ادارہ اس پر معذرت خواہ ہے۔

Khuwaja Asif

Defence Minister

Sialkot

Motra canal