Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع، ایچ ای سی ترمیمی بل کابینہ ایجنڈے میں شامل

9 نکاتی ایجنڈے پر اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2023 06:53pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اے پی پی

وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 جولائی کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا جبکہ افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع اور ایچ ای سی ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 جولائی کو ہوگا، اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پرغورہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدہ کے متعلق اراکین کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع ایجنڈے کا حصہ ہے، افغان مہاجرین کی 2 سالہ توسیع 30 جون کوختم ہوگئی تھی اور وزارتِ داخلہ نے 6 ماہ کی توسیع کی تجویز دی تھی۔

اس کے علاوہ ایچ ای سی ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، قومی اسپورٹس کی 5 سالہ پالیسی کی منظوری کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں کچرے کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بھی 9 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

federal cabinet

اسلام آباد

IMF PAKISTAN

PM Shehbaz Sharif

IMF program