Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ گھر میں رکھی پستول سے کھیلتے ہوئے پیش آیا، پولیس
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2023 05:39pm
فوٹو ـــ آرٹ ورک
فوٹو ـــ آرٹ ورک

کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے علیحدہ واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گلشن معمار میں فائرنگ سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق

ریسکیو حکام کے مطابق گلشن معمار الحبیب سوسائٹی کے مکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی، گولی لگنے سے لڑکی زخمی ہوئی تھی جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھر میں رکھی پستول سے کھیلتے ہوئے پیش آیا، جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کراچی: شوہر نے سر پر بھاری چیزمار کر بیوی کو قتل کردیا

ادھر کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ کی گلی نمبر 04 کے قریب گھر میں خاتون شوہر کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ انعم کے نام سے کی گئی۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ انعم کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کیا گیا ، واردات کے بعد مقتولہ کا شوہر ملزم سیف اللہ فرار ہو گیا، جائے وقوعہ سے آلہ قتل بر آمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

عینی شاہد کا بیان

دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 25 سالہ انعم کے قتل کے واقعے کے بعد عینی شاہد کا بیان سامنے آگیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ بچوں کے چیخنے کی آواز آئی تو ہم یہاں پہنچے، گھر کے اندر داخل ہوئے تو انعم مردہ حالت میں پڑی تھی، ہم نے فوری طور پر مدد گار 15 کو اطلاع دی۔

عینی شاہد نے مزید بتایا کہ ملزم مستری تھا، چند روز قبل ہی یہاں کرائے پر آئے تھے، مقتولہ کے 3 بچے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے گھر کو سیل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد

دوسری طرف کراچی میں ناردرن بائی پاس گائے منڈی کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

Karachi Police

Karachi Crime

Karachi law and order situation