Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیپلز بس سروسز میں خاتون سے بدتمیزی کرنے والا کنڈیکٹر نوکری سے برخاست

بس سروس کنڈیکٹر کو نوکری سے برخاست کرکے برطرفی کا پروانہ میڈیا کو جاری
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2023 09:14pm
فوٹو — اسکرین گریب/ پیپلز بس سروس
فوٹو — اسکرین گریب/ پیپلز بس سروس

کراچی: سندھ حکومت کے زیر اہتمام شہر قائد میں چلنے والی پیپلز بس سروس میں کنڈیکٹر ایک خاتون سے بدتمیزی کر بیٹھا۔

واقعے کی انکوائری کس افسر نے کی معاملہ کیا ہوا، کیا بس سروس میں شکایت کا انتظام کرنے کا نظام موجود ہے؟ بلکل تمام گاڑیوں میں کمپلین نمبر موجود ہے۔

بدتمیزی کا واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا جس کے بعد پیپلز بس سروس کنڈیکٹر کو نوکری سے برخاست کرکے برطرفی کا پروانہ میڈیا کو جاری کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اور کنڈیکٹر میں رقم کے تبادلے پر بحث ہوئی، اس دوران کنڈیکٹر خواتین مسافروں کے قریب آیا تو اسے خواتین دور رہنے کا کہتی رہیں۔

خواتین کی جانب سے مسلسل دور رہنے کے کہنے پر کنڈیکٹر طیش میں آگیا اور انہیں انگلی نیچے کرکے بات کرنے کا کہتا رہا۔

بعد ازاں دونوں کے درمیان بحث زیادہ بڑھی تو بس میں سوار ایک شخص نے معاملے کو ختم کروایا۔

بس کے ایک اہلکار نے آج نیوز کو بتایا کہ جس بس میں یہ واقعہ پیش آیا، اس بس کا روٹ 3 تھا، کنڈیکٹر کا نام جمال تھا، واقعہ 27 جون 2023 کو پیش آیا۔

انتظامیہ نے مزید کہا کہ شکایت نمبر تمام گاڑیوں میں موجود تھا۔

karachi

peoples bus service