Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کا کھلےعام شہر کی سڑکوں پر گشت

آئی جی سندھ نے کندھ کوٹ میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی
شائع 01 جولائ 2023 01:17pm

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے کندھ کوٹ میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کے باوجود اطلاعات ہیں کہ ڈاکوؤں نے شہر کی سڑکوں پر گشت کیا۔

سندھ میں قیام امن کے لئے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ نے کندھ کوٹ کا دورہ کرکے امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں امن و امان سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب کچے کے ڈاکوؤں کی کندھ کوٹ شہر میں گشت کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جاگیرانی اور سبزوئی گینگ کے ڈاکوؤں کی وائر ویڈیو میں ڈاکوؤں کو کھلے عام اسلحہ لہراتے اور وکٹری کا نشان بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ وائر ویڈیو نئی ہے یا پرانی اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم کہا جارہا ہے کہ ڈاکوؤں نے کندھ کوٹ شہر میں کھلے عام گشت کیا۔ سندھ کے عوام کچے کے ڈاکوؤں سے پریشان ہیں۔ کچےمیں ایک ماہ کے دوران 42 افراد کو اغوا کیا جاچکا ہے۔

Sindh Police

Kidnapping for Ransom

kacha operation