Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان میں پاکستانیوں نے عید کس طرح منائی

پرُ تکلف دعوت کے بعد دوستوں سے ملنے کی خوشی میں نوجوانوں نے روایتی رقص بھی کیا
شائع 01 جولائ 2023 11:07am
Pakistani brothers in Japan are busy with feasts among themselves - Eid ul Adha - Aaj News

عید الاضحیٰ پر پاکستان میں تو لوگ خوشیاں منارہے ہیں اور عزیز و اقارب کی دعوتیں کی جارہی ہیں۔ ایسے میں جاپان میں مقیم پاکستانیوں نے بھی بڑی عید پر بڑی پارٹی کا اہتمام کیا۔

جاپان میں پاکستانیوں نے عید کے موقع پر دوستوں کی دعوت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا۔ مہمانوں کے لئے طرح طرح کے ذائقہ دار پکوان تیار کیے گئے ۔ میٹھے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جاپان میں مقیم شہریوں کا کہنا ہے کہ وطن سے دور ہیں لیکن دیار غیر میں بھی پاکستان جیسی دعوت کی گئی ہے۔ جس میں مہمانوں کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے بکرے کا دم پُخت، سندھی بریانی کسٹرڈ اور فیرنی بنائی گئی۔

کھانے کے بعد ایک جگہ جمع ہونے اور دوستوں سے ملنے کی خوشی میں نوجوانوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا۔

جاپانی میں مقیم پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ ویسے تو تمام دوست مصروف رہتے ہیں لیکن عید پر دور رہنے والے پاکستانیوں سے مل کر خوشی ہوئی۔

Overseas Pakistani

lunch

Eid ul Adha 2023