Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رائے ونڈ : تاجر کی شہریوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے دعوت عام

لوگوں کی تواضع بیف بریانی، سیخ کباب، قورمہ اور سٹیم بیف سے کی گئی
شائع 01 جولائ 2023 10:12am
Raiwind businessmen organized a feast for citizens - Eid ul Adha - Aaj News

پنجاب کے علاقے رائے ونڈ کے تاجر نے شہریوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے دعوت عام کا اہتمام کیا۔

رائے ونڈکے تاجر نے عیدالاضحی کے موقع پر لوگو ں کیلئے پرتکلف کھانوں کا اہتمام کیا۔ جس میں مختلف انواع و اقسام کے کھانوں سے لوگوں کی تواضع کی گئی۔

ماڈل بازار میں لگائے گئے دستر خوان پر لوگوں کی تواضع بیف بریانی، سیخ کباب، قورمہ اور سٹیم بیف سے کی گئی۔

تاجر کا کہنا ہے شہریوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے دعوت عام کا اہتمام کیا۔ مہنگائی میں پسی عوام کیلئے ہر صاحب حثیت کو آسانیاں پیدا کرتے ہوئے ریلیف دینا چاہیے۔

sacrificial animals

lunch

Eid ul Adha 2023