Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

عید کا تحفہ، گلوکار عمار بیگ نے نیا گانا ریلیز کردیا

گانا بیرون ملک عکس بند کیا۔ دھنیں بھی بہترین ہیں، سب کو پسند آئے گا، عمار بیگ
شائع 01 جولائ 2023 09:50am

عید پر گلوکار عمار بیگ نے گانا ڈونٹ گو اوے دنیا بھر میں ریلیز کردیا۔ عمار بیگ کہتے ہیں کہ گانا بیرون ملک عکس بند کیا۔ دھنیں بہترین ہیں امید ہے سب کو پسند آئے گا۔

گانے کو ہالی وڈ کیلیفورنیا میں عکس بند کیا گیا۔ ہیکٹر ٹورو کی ویڈیو ڈائریکشن میں بننے والے گانے کے لرکس اور موسیقی کو عمار بیگ نے خود تخلیق کیا ہے۔

گلوکار عمار بیگ نے گانا ڈونٹ گو اوے گا کر سماں باندھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گانے کی تخلیق میں انہوں نے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔

عمار بیگ نے مزید کہا کہ عید الاضحیٰ پر گانا ریلیز کرکے موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں کو تحفہ دیا ہے۔ امید ہے یہ کاوش پسند آئے گی۔

new song

Eid ul Adha 2023

Singer Ammar Baig