Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : بنگلے میں گیس سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، ایک شخص جاں بحق

کمپیوٹر پارٹس ویئر ہاؤس میں سلنڈر دھماکے میں چوکیدار سلمان حنیف جان سے گیا
اپ ڈیٹ 01 جولائ 2023 04:03pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد پیپلز چورنگی کے قریب گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے۔

نارتھ ناظم آباد بلاک این کے بنگلے میں قائم کمپیوٹر پارٹس ویئر ہاؤس میں زور دار سلنڈر دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ویئر ہاؤس کی چھت اور دیوار گرگئی اور آگ بھڑک اٹھی۔

فائربریگیڈ کی ایک فائر ٹینڈر نے آگ پر قابو پایا۔ دھماکے کے باعث ویئرہاؤس سے متصل دیگر بنگلوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

ملبے تلے دب کر ویئرہاؤس کا چوکیدار سلمان حنیف جاں بحق ہوگیا۔ چوکیدار لیاقت آباد کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا ویئرہاؤس میں گیس بھرجانے اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا۔ کمپنی ورکرز کے مطابق آگ سے اے سی کے کمپریسر پھٹ گئے، ویئرہاؤس میں آئن لائن سیل کے لئے سامان رکھا ہوا تھا۔

Karachi Police

fire brigade

Karachi Fire