Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑی عید پر ایف سی کے افسران اور جوانوں کیلئے بڑی خوشخبری

وزیراعظم نےایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں
شائع 30 جون 2023 07:02pm

وزیراعظم شہباز شریف نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے افسران اور جوانوں کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں۔

وزیراعظم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایف سی کے افسروں اور جوانوں کے لیے بڑی خوش خبری دیتے ہوئے ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابرکردیں۔

ایف سی کی تنخواہوں میں پاک فوج کے مقابلے میں فرق تھا جسے شہباز شریف نے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اعلان پاک افغان سرحد پر پارہ چنار کے دورے کے موقع پر گزشتہ روز خطاب میں کیا۔

وزیراعظم نے یہ اقدام ایف سی کی ملک و قوم کے لیے خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں کیا ہے۔

pakistan army

FC

PM Shehbaz Sharif

Frontier Constabulary

Salary

FC KHYBER PAKHTUNKHWA