Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرحوم اداکار شکیل احمد کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

شکیل احمد کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ سمیت اداکاروں کی شرکت
شائع 30 جون 2023 01:46pm
مرحوم اداکار شکیل احمد۔ فوٹو — فائل
مرحوم اداکار شکیل احمد۔ فوٹو — فائل

کراچی: مرحوم لیجنڈری اداکار شکیل احمد کی نماز جنازہ سلطان مسجد میں ادا کردی گئی۔

شکیل احمد کی نماز جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، اداکار بہروز سبزواری، فیصل قریشی اور دیگر اداکاروں نے شرکت کی۔

مرحوم اداکار کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ سلطان مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو تدفین کے لئے ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان کی جانب روانہ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستانی ڈراموں کے لیجنڈری اداکار شکیل یوسف مختصر علالت کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، ان کی عمر 85 برس تھی، اور ان کے ورثاء میں ایک بیٹا ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔

شکیل یوسف گزشتہ 4 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا، اور انہیں چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔

karachi

shakeel ahmed