Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی بلدیہ ٹاؤن میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

زخمی بچے کی شناخت 5 سالہ محمد ایان ولد عبدالوحید کے نام سے ہوئی، ریسکیو
اپ ڈیٹ 29 جون 2023 10:41pm

بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین اسپتال میں دم توڑ گئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کے قریب رشید آباد میں فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین افراد دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں جنید، امتیاز اور فیصل شامل ہیں، جب کہ زخمی بچے کی شناخت 5 سالہ محمد ایان ولد عبدالوحید کے نام سے ہوئی، جو فائرنگ کی ذد میں آگیا تھا، اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ایس پی بلدیہ مغیث ہاشمی کی گفتگو

بلدیہ رشید آباد فائرنگ واقعے کے حوالے سے ایس پی بلدیہ مغیث ہاشمی نے بتایا کہ جاں بحق تینوں افراد گلی میں بیٹھے تھے، کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کی، جس کی ذد میں آکر بچے سمیت 4 افرادزخمی ہوئے تھے، اسپتال منتظامیہ نے3 افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

Target Killing

Karachi Target Killing