Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم میں سیشن جج، دو بیٹوں اور بھانجے سمیت ڈوب کر جاں بحق

مرنے والوں میں جج کے بیٹے 36 سالہ عبداللہ، اور 12 سالہ سعد اور بھانجا 12 سالہ عامر شامل
اپ ڈیٹ 29 جون 2023 07:11pm
فوٹو : آج نیوز
فوٹو : آج نیوز

سوہاوہ کے نجی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ان کے دو بیٹے اور بھانجا ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں واقع ایک نجی ڈیم میں 4 افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ڈوبنے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج مبین کیانی، ان کے دو بیٹے اور بھانجا شامل ہیں۔

تصویر آج نیوز
تصویر آج نیوز

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسکیو کی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا، ڈیم سے چاروں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال پہنچا دی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والوں میں سیشن جج راجہ مبین کیانی، ان کے دو بیٹے 36 سالہ عبداللہ، اور 12 سالہ سعد اور بھانجا 12 سالہ عامر شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیشن جج مبین کیانی مظفر گڑھ میں تعینات ہیں، اور عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی علاقے میں آئے ہوئے تھے۔

Jehlum

Sessions Judge