Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کئی مقامات سے آلائشیں اٹھانے میں تاخیر

سڑکوں پر آلائشوں کے ڈھیر موجود
شائع 29 جون 2023 03:41pm

عیدالاضحیٰ کے پہلی ہی دن کراچی میں کئی مقامات سے آلائشیں اٹھانے میں تاخیر پیش آگئی۔ شاہ فیصل کالونی، عزیز آباد، لیاری، لیاقت آباد، ناظم آباد پیٹرول پمپ، لیاقت آباد ڈاکخانہ پر سڑکوں پر آلائشیں موجود ہیں۔

دوسری جانب میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر اور سالڈ ویسٹ ٹیم کے ساتھ صدر اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ ان ایریاز میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔

ضلع جنوبی کے دورے کے بعد میئر کراچی ضلع کورنگی پہنچ گئے اور وہاں بھی آلائشیں اُٹھانے کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی عملہ آلائشیں اُٹھانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، کسی شہری کو کوئی شکایت ہو تو 1128 پر درج کروائیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی عملہ کلیکشن پوائنٹس پر چونے کا چھڑکاؤ بھی کر رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک شہر میں اچھے طریقے سے آلائشیں اُٹھائی جارہی ہیں، شہریوں کی شکایات کا بھی فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔

karachi

Murtaza Wahab

Offal Collection Point

Offal