Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے ایک شہر میں 300 بکروں کی اجتماعی قربانی

اجتماعی قربانی کا مقصد ایسے افراد جو قربانی نہیں کرسکتے ان تک گوشت پہنچانا ہے، سرپرست اجماعتی قربانی
اپ ڈیٹ 29 جون 2023 06:28pm
فوٹو ــ اسکریب گریب
فوٹو ــ اسکریب گریب

عید الاضحیٰ پر رائے ونڈ میں تین سو بکروں کی اجتماعی قربانی کی جارہی ہے۔

عید الاضحیٰ پر ملک بھر میں سنت ابراہیم کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں رائے ونڈ میں تین سو بکروں کی اجتماعی قربانی بھی کی گئی۔

اجتماعی قربانی کے سرپرست کا کہنا تھا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں تقریباً 300 بکرے قربان کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ایسے غریب اور مستحق افراد جو قربانی نہیں کرسکتے ان تک گوشت پہنچایا جاسکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہر صاحب حیثیت مسلمان کو چاہیے کہ وہ غریبوں کو اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں اور انھیں محرومی کا احسان نہ ہونے دیں، لوگوں کی مدد کے لئے اگر اجتماعی قربانی کا رجحان بڑھ رہا ہے تو یہ خوش آئند بات ہے۔

sacrificial animals

Eid ul Adha 2023

Collective sacrifice